کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو نجیب کی گمشدگی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے نجیب کی ماں سے اس وقت کہی جب معروف عالمی دین و ملی رہنما
مولانا اسرارالحق قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے ان سے ملاقات کی۔انہوں نے
نجیب کی والدہ فاطمہ نفیس سے پوری بات سنجیدگی سے سننے کے بعد
کہاکہ وہ اس معاملے میں اعلی پولیس افسران سے رابطہ کرکے اس کیس کے سلسلے
میں ہونے والے پیش رفت کے بارے میں واقفیت حاصل کریں گے اوراسی کے ساتھ
حکومت کی لاپروائی کے خلاف اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔